ماسکو، جکارتہ، 19 ستمبر (یو این آئی) روس کے کامچتکا ریجن اور انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق روس کے کامچٹکا ریجن میں رات گئے 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، یہ زلزلہ 29جولائی کو آنے والے 8.8 زلزلے کا آفٹر شاک ہے تاہم زلزلے سے ابھی تک نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز نبائر شہر سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ائیرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سرکاری دفتر کی چھت گرگئی۔