پیرس، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے سلسلے میں رضامندی ہوگئی اور دونوں ممالک کے درمیان اس سال کے آخر تک جنگی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی بھی ہوگئی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے نفاذ پر رضامند ہوگئے ہیں اور دسمبر کے آخر تک قیدیوں کے تبادلے پر بھی دونوں میں رضامندی ہوگئی ہے ۔ دونوں لیڈران مارچ 2020 تک یوکرین کے تین ایڈیشنل علاقوں میں فوجی مداخلت روکنے کی بات پر بھی متحد ہوگئے ہیں۔ انہوںنے حالانکہ تین دیگر علاقوںکے نام نہیں بتائے ۔فرانس کی راجدھانی پیرس میں پیر کو ہوئے نارمنڈی کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر جیلنسکی کے درمیان مشرقی یوکرین میں امن بحالی کے سلسلے میں پہلی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے اور دونوں مشرقی یوکرین میں مکمل جنگ بندی کے نفاذ پر رضامند ہوگئے ہیں۔