کیف : ماسکو اور کیف حکام نے یوکرین میں ہیومینیٹیریئن راہداریوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان ایک ملاقات یوکرین اور بیلاروس کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فریقین نے عام شہریوں تک ادویات اور خوراک کی فراہمی کے لیے خصوصی راہداریوں کے قیام پر اتفاق کیا۔ فریقین نے بات چیت جاری رکھنے کے لیے ’’مستقبل قریب‘‘ میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے، تاہم فی الحال اس سلسلے میں کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملہ اب نویں دن میں داخل ہو چکا ہے جب کہ فریقین کے وفود اب تک اس جنگ کو روکنے پر اتفاق نہیں کر پائے ہیں۔