روس سے 56.6ٹن ٹیکوں کی بڑی کھیپ حیدرآباد ایرپورٹ پر پہنچی

,

   

حیدرآباد: جی ایم آرحیدرآباد ایرکارگو نے آج اسپوتنک وی ٹیکوں کی ایک بڑی کھیپ حاصل کی ۔یہ کھیپ روس سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ آج صبح اولین ساعتوں میں 3.43بجے پہنچی۔ آج کے 56.6ٹن ٹیکے اب تک ہندوستان کو موصول سب سے زیادہ ٹیکوں میں شامل ہے ۔ ایرپورٹ پر 90منٹ سے کم وقت میں ان کو حاصل اور روانہ کرنے کا عمل مکمل کیاگیا۔اسپوتنک وی ٹیکوں کو خصوصی طورپر منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں رکھاگیا۔جی ایچ اے سی،صارفین کی سپلائی کی ٹیم کے ماہرین کے ساتھ کام کررہی ہے ۔کسٹم عہدیدار اور دیگر فریقین ان کی کھیپ کو آسانی کے ساتھ ایرکارگو ٹرمنل سے حاصل کرنے کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔اس کھیپ کو جی ایچ اے سی،ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیکوں کو درآمد کرنے کے مقام پر قائم ہے ۔دواوں کی سب سے بڑی کمپنیوں کا مرکز حیدرآباد میں ہے اور توقع ہے کہ اس کے ذریعہ آئندہ چند برسوں میں کوویڈ کے مختلف ٹیکوں کے تقریبا 3.5بلین ڈوزدرآمد کئے جائیں گے یا پیداوار کی جائیگی۔جی ایچ اے سی ٹیکوں کی کھیپ میں اضافہ کیلئے تیاری کررہی ہے ۔جی ایچ اے سی میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اہم عناصر کی تمام صلاحیتوں کے ساتھ توسیع عمل میں لائی گئی ہے ۔دیگر اقدامات کے ساتھ جی ایچ اے سی فارما زون کی گنجائش میں توسیع کررہی ہے جو ہندوستان کا فارما کارگودرآمد کرنے والا ٹرمنل ہے ۔