واشنگٹن۔صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 2016 ء کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق سینیٹ کی انٹلیجنس کمیٹی کی رپورٹ نہیں پڑھی۔ٹرمپ نے منگل کے روز یوما ایریزونا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا‘‘مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ، میں نے اسے نہیں پڑھا ’’۔انہوں نے پینل کے قائم مقام چیئرمین سینیٹر مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر روبیو نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کمیٹی کو اس وقت کے امیدوار ٹرمپ یا ان کی انتخابی مہم کے روس کی سرکار کے ساتھ ملکر 2016 کے انتخابات میں مداخلت کرنے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔تاہم مسٹر روبیو نے کہا کہ انٹلیجنس کمیٹی کو معلوم ہوا ہے کہ روس نے 2016 کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تھی۔خیال رہے امریکہ روس میں امریکی سیاسی مداخلت کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے ۔