روس میں Su-25طیارہ حادثہ میں پائلٹ ہلاک

   

ماسکو : روسی علاقے روستوف میں Su-25جنگی طیارہ گرنے سے ایک پائیلٹ ہلاک ہو گیا۔ روسی مسلح افواج کی جنوبی کمان گاہ کے پریس دفتر کے مطابق، یہ طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گرا جسکے نتیجے میں اس کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ اسلحے سے لیس نہیں تھا اور وہ ایک ویران مقام پر گرا ہے۔شبہ ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا ہے جبکہ جاَئے حادثہ پر روسی فضائیہ اور خلائی کمیشن کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔