ماسکو، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس میں مغربی سائبیریا کے شہرٹیومین میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔یہ اطلاع تفتیشی کمیٹی نے گزشتہ روز دی۔تفتیشی کمیٹی نے بیان جاری کر کے بتایا کہ دہشت گرد ٹیومین میں ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے تصادم میں مار گرایا۔ موقع سے ہتھیار اور گولہ بارود کے علاوہ شدت پسندوں کی مذہبی کتابیں بھی برآمد کی گئی ہے۔