روس میں اپوزیشن لیڈر نوالنی 30 دن کی حراست میں

   

Ferty9 Clinic

ماسکو، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس میں ماسکو کی ایک عدالت نے غیر قانونی ریالی کا اعلان کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کے لیڈر الیکسی نوالني کو 30 دن کی حراست میں بھیج دیا ۔ جسٹس ویلنٹن کلیشوو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسٹر نوالني نے غیر قانونی طور پر مظاہرے کا اعلان کرکے انتظامی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے نوالني کو 30 دنوں کے لئے حراست میں بھیج دیا ۔ نوالني نے ماسکو سٹی کونسل کے انتخابات کی امیدواری سے کئی اپوزیشن لیڈروں کو محروم کئے جانے کی مخالفت میں ریالی کا اعلان کیا تھا ۔ عدالت کے فیصلے کے بعد مسٹر نوالنی نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’تیس دن کی قید مجھے کچھ کہنا ہے ، اس لئے ہفتہ کو سڑکوں پر اتریں ۔ جب تک ہمیں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے ، تب تک ہم حراست میں ہیں‘‘۔