ماسکو۔19 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے سائبریائی علاقہ کراسنویاسک کرائی میں لفتہ کی صبح ایک باندھ کے ٹوٹ جانے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی اور 14دیگر زخمی ہوگئے ۔ خبررساں ایجنسی تاس کے مطابق روس کی ایمرجنسی وزارت نے 15 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے ۔وزارت کی مقامی شاخ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح دوبجے ہوا جب شچیٹکنو کے نزدک ایک سونے کی کان کا باندھ ٹوٹ گیا۔ نزدیکی شہر آرٹیومووسک سے تمام ایمرجنسی راحت اور بچاو دستہ کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے ۔ جائے وقوع پر اس وقت تقریباََ 270 لوگ کام کررہے ہیں۔راحت اور بچاو دفتر میں 41لوگوں اور 12مشینی اکائیاں کو لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دو لوگوں کے ساتھ دو ایئرموبائل یونٹ، پانچ ایم آئی۔8اور ایم آئی۔ 26ہیلی کاپٹروں کو سائبریاکے راحت و بچاو مرکز سے روانہ کیا گیا ہے ۔