روس میں جنگ کیخلاف احتجاج ، 2,500 سے زائد زیرحراست

   

ماسکو : روس کے تقریباً 49 شہروں میں یوکرین پر حملہ اور جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم اتوار کو روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئے ہیں۔ مخالف جنگ مظاہروں میں بڑی تعداد میں احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ روس نے 24 فبروری کو یوکرین پر حملہ کردیا جس کی دنیا کے بیشتر ممالک مذمت کررہے ہیں۔