ماسکو20جولائی (یو این آئی) روس میں پیٹرو پاولوسک کامچتسکی سے 142 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ آج صبح 06:28 پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 تھی۔زلزلے کا مرکز 52.60 ڈگری شمالی عرض البلد اور 160.60 ڈگری مشرقی طول البلد پرزمین کی سطح سے 46.0 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
جنوبی کوریا میں موسلا دھار بارش، 14 افراد ہلاک
سیول 20جولائی (یو این آئی) جنوبی کوریا میں پانچ دن سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے ۔بدھ کو شروع ہونے والی بارش نے ملک بھر میں 13,209 افراد کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کردیا۔ اتوار کی صبح تک 3,836 افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے تھے ۔ملک کے جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ سانچینگ کاؤنٹی ، جنوبی گیوگسانگ صوبے میں 106 گھنٹے کے دوران 793.5ملی میٹر تک بارش ہوئی۔