ماسکو ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں جمعہ کو مزید 196 کیسیس کے اضافہ کا اعلان کیا جو ایک دن میں متاثر ہونے والوں کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس ملک میں تاحال 1,036 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس وباء سے بدترین متاثر پڑوسی چین سے متصلہ سرحدی علاقوں میں 4,300 افراد جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد تمام بیرونی افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی۔ روس میں کورونا سے تاحال چار افراد فوت ہوئے ہیں۔
