روس میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ملتوی

   

ماسکو، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تنظیم سے وابستہ ایک اعلی سطحی ذریعہ نے اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اس سال 22 اور 23 جولائی کو سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد ہونی تھی۔ ذرائع نے کہا ‘‘صدر ولادیمیر پوتن نے اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ’’۔افسر نے بتایا ‘‘اس کانفرنس کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ کانفرنس کا ملتوی کیا جانا اگرچہ فی الحال مکمل طور پر طے نہیں کیا گیا ہے ’’۔