ماسکو : روس میں ایک 24 سالہ لڑکی برقی شاک سے اس وقت فوت ہوگئی جب نہانے کے دوران اس کا آئی فون باتھ ٹب میں گر گیا جو چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان لڑکی اپنے مکان میں مردہ پائی گئی۔ اس واقعہ کے بعد روس کی ایمرجنسی وزارت نے ایسے واقعات کو روکنے کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔