ماسکو،17 جون (یو این آئی) روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔پیسکوف نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر پوتن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ثالثی کی خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کم از کم اسرائیل کی طرف سے کسی ثالثی کی خدمات کا سہارا لینے یا تصفیہ کی طرف پرامن راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران روس کے سب سے بڑے اتحادیوں میں سے ایک ہے ، لیکن وہ اسرائیل کو الگ نہ کرنے کا بھی خواہش مند رہا ہے ، جس کے ساتھ اس نے برسوں سے اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی تھی۔