ماسکو: روس نے نووایا زیمیلیہ جزیرے پر پہلی بار مگ 29 لڑاکا طیارے بحر منجمد شمالی بھیج دیے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مگ 29 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی روگاچیو ہوائی اڈے پر مگ 31 بی ایم لڑاکا طیاروں کی تبدیلی کے موقع پر ہوئی۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مگ 29 طیارے کو پہلی بار بحری بیڑے میں تعینات کیا گیا ہے۔
