ماسکو:روس نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بم باری کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اسے جرم قرار دیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی دفتر خارجہ نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بم باری اور اس میں سیکڑوں شہادتوں کو جرم اور غیر انسانی عمل قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اسرائیل اگر اس حملے میں ملوث نہ ہونے کا دعوے دار ہے تو وہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اسپتال پر حملہ کھلا جرم ہے، اسے ہم انتہائی غیر انسانی فعل کے مترادف قرار دیتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورت حال تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے، جو اب خطے سے باہر جانے لگی ہے اور اسے عالمی سطح پر بڑے بحران کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔