روس کا افغانستان میں صوبائی اتحادی اتھارٹی کے قیام کی اپیل

   

ماسکو : روس نے افغانستان میں ایک صوبائی کولیشن اتھارٹی کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ امن عمل کو باآسانی چلانے کو یقینی بنانے کے لئے ایک عارضی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ متحارب فریق سیاسی مذاکرات کا آغاز کرکے تشدد کے واقعات کو ختم کرسکیں۔افغانستان کے لئے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلووف نے اسپوتنک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی ۔