روس کا خلا ئی پروگرام کا امکان

   

ماسکو: روس اگلے سال اپنے طے شدہ خلائی پروگرام سے پہلے امیدوار کے طور پر ایک بیلاروسی خلاباز کو اب مزید بھرپور تربیت دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ روسی خلائی ایجنسی ریسکو سموس کے سربراہ نے یہ اطلاع دی۔ریسکو سموس کے ڈائریکٹر جنرل دمتری روگوزین نے میڈیا کو بتایاکہ ہم اپنی تربیت کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ 2023میں بیلاروسی خلا باز اپنے پہلے مشن پر جا سکے۔یہ خلائی سفر روس اور بیلاروس کے اتحاد کی علامت ہو گا۔ روگوزین نے انسانی خلائی پرواز کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔