روس کا ساتھ دینے پر امریکہ کی ہندوستان کو وارننگ

   

واشنگٹن:روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر امریکہ نے ہندوستان کو وارننگ دے دی۔وائٹ ہاوس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکہ نے ہندوستان کو روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔برائن ڈیز کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر ہندوستان کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی ہندوستان کو خبردار کیا تھا۔دوسری جانب ہندوستان نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔