روس کا ٹوئٹر پر 50ہزار ڈالر جرمانہ

   

ماسکو : روس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر 50ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی سماعت میں ٹوئٹر کے خلاف ایک نئے پروٹوکول پر غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ اپنے پلیٹ فارم سے ممنوع مواد ہٹانے میں ناکام رہی ہے۔ روسی عدالت نے کہا کہ مقامی قوانین کے تحت 28اپریل کو ٹوئٹر کے خلاف حتمی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔