روس کا کورونا وائرس ٹیکہ ہندوستان میں ریڈی لیاب سے تیار کرنے کا معاہدہ

   

Sputnik lite ٹیکہ کے نام کی تجویز، ایک خوراک پر کامیاب علاج کا دعویٰ
حیدرآباد: روس کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس کا ٹیکہ Sputnik V جو کہ ہندستان میں ڈاکٹر ریڈی لیاب کی جانب سے تیار کرنے معاہدہ کیا گیا ہے اور یہ ملک میں پہلا ایک خوارک والا ٹیکہ ہوگا جس کا نام ڈاکٹر ریڈی لیاب نے Sputnik lite دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ریڈی لیابس کے عہدیدار اس ٹیکہ کی منظوری کے لئے عہدیدارو ںاور اتھاریٹی سے مذاکرات کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرریڈی لیابس کے ذمہ داروں کی جانب سے اس بات کی توثیق کی جا رہی ہے کہ ایک خوراک والا یہ ٹیکہ 79.4 فیصد کامیاب اور بااثر ثابت ہورہا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اس ٹیکہ کو منظوری کی صورت میں یہ ٹیکہ ایک کامیاب ٹیکہ ثابت ہوسکتا ہے جس کی بنیادی وجہ ایک خوراک کا ٹیکہ ہے۔