ماسکو : روس کے کورونا ویکسن کو عوام کیلئے جاری کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے قطعیت دیئے جانے کے بعد یہ ویکسن ہندوستان کو بھی دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہندوستانی والینٹرس کے ساتھ مل کر آزمائشی دوا دی جائے گی ۔ حکومت روس نے حکومت ہند سے مناسب چیانلوں سے رجوع ہوکر مدد کی خواہش کی ہے۔ کمپنیوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ ویکسن کی تیاری پر غور کیا جارہا ہے۔