روس کو معاشی بحران کا سامنا نہیں :کریملن

   

ماسکو: روسی حکومت نے اپنے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ ملک کی معیشت کو کسی بحران کا سامنا نہیں ہے۔ پیسوکوف نے منگل کے روز پریس کے نمائندوں کو بتایا‘‘روس کی معیشت کو کسی بحران کا سامنا نہیں ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی شراکت داری کی کمی کے بارے میں فکرمند ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کا مستقل تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی حالات پر منحصر ہے ، وقت کی گردش ہر لمحہ بدلتی رہتی ہے ، اسلئے اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ صرف مستقل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت یہی کررہی ہے ’’۔