ماسکو : روس نے دوست ممالک کو 80 ڈالر فی بیرل قیمت پر تیل بیچنے کی پیشکش کردی۔روس کا کہنا ہے کہ وہ دوست ممالک کو تیل کی مصنوعات بھی انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔