نیویارک : بین الاقوامی فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک ایئرویز نے اپنی نیو یارک سے ہانگ کانگ کیلئے پرواز کا نیا روٹ جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی فضائی کمپنی نئے راستے اختیار کر رہی ہیں۔کیتھے پیسیفک کی نیویارک سے ہانگ کانگ کیلئے پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے ہوگا جو دنیا میں سب سے طویل دورانیے کی کمرشل پرواز ہوگی۔ ایئرلائن نے نئے روٹ کے منصوبے میں نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد طیارہ کو بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے برطانیہ، جنوبی یورپ اور وسطی ایشیا سے ہوتے ہوئے ہانگ کانگ پہنچے گی۔