روس کے اسلحہ گودام میں آتشزدگی، ایمرجنسی کا نفاذ

   

ماسکو : ماسکو میں اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد ڈپو میں دھماکے ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے ، اسلحہ گودام میں آگ کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ولادیمیر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ، کہا جارہا ہے کہ سائٹ روسی فوج کے لیے گولہ بارود کی ایک اہم جگہ ہے ۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی، اسلحہ گودام میں آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے ۔
یونیسیف کا غزہ میں زخمی ہونے والے بچوں کیلئے مصنوعی اعضاء کا پراجکٹ
آکلینڈ ( سید مجیب کی رپورٹ ) : یونیسیف نے غزہ میں جاری جنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کیلئے 3D پرنٹ مصنوعی اعضاء کیلئے ایک اہم پراجکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو نیوزی لینڈ میں مقیم ایک مسلم تنظیم کی مالی معاونت سے شروع کیا جائیگا ۔ یہ منصوبہ غزہ میں سنگین انسانی بحران کے جواب میں سامنے آیا ہے جہاں اسرائیلی ظلم کے نتیجہ میں اب تک 23000 بچے زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے کئی ایسے ہیںجنہیں طویل مدتی بحالی کی ضرورت ہے ۔ روایتی مصنوعی اعضاء کے برعکس 3D پرنٹ شدہ اعضاء نمایاں طور پر زیادہ مالیت کے حامل ہوتے ہیں ۔