روس کے کامچاٹکا میں زلزلے کے جھٹکے

   

پٹروپاولوسک۔کامچاٹسکی، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے جزیرہ نما کامچا ٹکا میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 4.9 تھی۔ روسی جیولوجیکل اکیڈمی نے اس کی اطلاع دی ۔ اس کے ترجمان نے کہا‘‘ جمعرات کی صبح پٹروپاولوسک۔ کامچاٹسکي سے 177کلومیٹر جنوب میں 44 کلومیٹر کی گہرائی میں 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ’’۔ تازہ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کو زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے اور کسی بھی طرح کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ سونامی کا الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔