روس کے گوگل اور میٹا پر جرمانے

   

ماسکو۔ روسی دارالحکومت کی ایک عدالت نے گوگل پر ایک سو ملین ڈالر اور فیس بک کی ملکیت والی کمپنی میٹا پر 27 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ تگانسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گْوگل کو متعدد مرتبہ ممنوعہ مواد ہٹانے کے لئے کہا گیا تاہم اس کمپنی نے ایسا نہ کیا۔ گوگل کمپنی نے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جمعہ کو روسی عدالت نے میٹا کے خلاف بھی ممنوعہ مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ روسی حکومت ان دنوں ٹکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔