روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ترکی نے کی ثالثی کی پیشکش

   

انقرہ ۔ ترکی کی روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر ایردوان نے یوکرین کے شہر لیویو میں یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ہمراہ سہ رکنی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ استنبول معاہدہ کی شرائط پرمذاکراتی عمل کو مزید جانبر کرنے کیلئے ترکی ثالثی ادا کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کا منصفانہ حل مذاکراتی میز پر ہے،سفارتی کوششوں کو تیزکرنے کیلئے عالمی برادری کا تعاون بھی اہم ہوگا، ترک صدر نے اْمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ ترک صدر کامزید کہنا تھا کہ ہمیں زاپوریا نیوکلیر تنصیب میں جاری جھڑپوں پر تشویش ہے،دنیا کو ایک نئے چرنوبل سانحے کی ضرورت نہیں ہے۔