روس ۔ امریکہ کے ارکان عملہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

   

بیکنور (قازقستان) ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس ۔ امریکہ کے ارکان عملہ آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔ پانچ ماہ قبل ہنگامی طور پر سابقہ تین خلاء بازوں میں سے دو کرہ ارض پر پہنچے تھے۔ اس بار روسی سویوز راکٹ کے ذریعہ ناسا کے خلاء بازوں نک ہیگ اور کرسٹینا کوچ کے ساتھ روسی خلاء باز الیکژی اوف سنن کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا ہے۔ ان کی روانگی 12:14 بجے قازقستان کے خلائی اسٹیشن بیکنور سے عمل میں آئی تھی۔