روس، امریکہ سے وینزویلا بحران پر مشاورت کیلئے تیار

   

ماسکو3مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے وزیر خارجہ سیر گئیی لاروف نے فون پر بات چیت کے دوران ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے کہا کہ روس وینزویلا کے بحران پر مشاورت کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی تجاویز کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا‘‘ جیسا کہ امریکہ نے وینزویلا پر دو طرفہ مشاورت کرنے کا مشورہ دیا، اس پر غور کیا گیا اور ہم اس کے لئے تیار ہیں ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود اصولوں کا احترام کرنا ضروری ہے کیونکہ وینزویلا کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے ۔ ’’وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ مسٹر لاروف اور مسٹر پومپیو شام ، افغانستان اور کوریا پرا علی ٰ سطح کی مشاورت جاری رکھنے کے لئے بھی متفق ہوئے ہیں ۔