روس، خاتون صحافی کی وزارت داخلہ کے سامنے خود سوزی

   

Ferty9 Clinic

ماسکو : روس میں خاتون صحافی نے وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خود کو آگ لگالی، خود سوزی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام میں روسی حکومت کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خودسوزی سے ایک دن پہلے پولیس نے صحافی کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور ان کا لیپ ٹاپ دستاویزات اور فون قبضے میں لے لیا۔ارنا سلاوینا حکومتی سنسرشپ پالیسیز پر تنقید کرنیوالے میڈیا ادارے کیلئے کام کر رہی تھیں۔