کیف ۔ یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں نوجوان لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کر لیے تاکہ وہ روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچ سکیں۔ یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں، جو دارالحکومت کیف سے تقریباً 50 میل دور ہے، نوجوان لڑکیاں ’کم پْرکشش‘ ہونے اور قابض روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچنے کیلئے اپنے بال چھوٹے کرنے لگی ہیں۔ یہ قصبہ 30 مارچ کو روسی افواج کے قبضے میں رہنے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد آزاد ہوا تھا۔ روسی افواج کے قبضہ کے دوران، خواتین کو تہہ خانے سے ان کے بالوں سے باہر نکالا جاتا تھا۔