روسی ایئر ڈیفنس کا 40 سے زائد یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

   

ماسکو، 28 ستمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) روسی فضائی دفاعی دستے نے روس کے متعدد علاقوں میں رات کے اوقات میں 41 یوکرینی فکسڈ ونگ بغیر پائلٹ ڈرون کو مار گرایا۔روسی وزارت دفاع نے کہا “28 ستمبر کی رات کو، ایئر ڈیفنس الرٹ سسٹم نے 41 یوکرینی فکسڈ ونگ بغیر پائلٹ ڈرون کو تباہ کردیا”۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ان میں سے بارہ کرسک کے علاقے میں، 10 یو اے وی برائنسک کے علاقے میں، آٹھ بلگورود کے علاقے میں، چار تولا کے علاقے میں، تین یاروسلافل کے علاقے میں، دو روستوف کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔