اقوام متحدہ : یورپی یونین کے خارجہ تعلقات وسلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ روسی تیل پر پابندیوں کے حوالے سے غور کریں گے۔بوریل نے ناٹو وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل کہا کہ وہ جلد ہی یوکرین کا دورہ کریں جسے تعریف سے زیادہ اسلحے کی ضرورت ہے،امید ہے کہ یونین حالیہ پابندیوںکے پیکیج کو آج منظور کر لے گی جبکہ روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے وزرائے خارجہ کا اجلاس گیارہ اپریل کو ہوگا۔یورپی یونین نے دو روز قبل روس سے کوئلے کی خریداری پر مبنی چار ارب یورو کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔