روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کی شدید قلت

   

کیف: یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی یوکرینرگو نے کہا ہے کہ روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ یوکرینرگو نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کے پاور پلانٹس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اب وہ بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہیں۔ ڑنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بجلی کی کمی پر جزوی طور پر قابو پانے کے لیے، ملک جمعہ شام 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 7 بجے تک صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی حد کا پروگرام نافذ کر رہا ہے۔ دریں اثناء وہ گھریلو خسارہ کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ دو روز سے یورپی یونین کے ممالک سے بھی بجلی درآمد کر رہا ہے۔ یوکرینرگو نے کہا کہ روس اس سال پہلے ہی یوکرین کے توانائی کے نظام پر 5 بڑے حملے کر چکا ہے۔ یوکرائنی حکام کے مطابق، چہارشنبہ کے روز روس نے یوکرین کے 6 علاقوں میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی تنصیبات پر 55 میزائل اور 21 ڈرون سے حملہ کیا۔ یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے نے کہا کہ فضائی حملوں کے دوران 3 تھرمل پاور پلانٹس کے آلات کو نقصان پہنچا۔
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملہ کے شواہد موجود : امریکہ
واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ رفاہ میں فوجی آپریشن کی تردید کر دی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رفاہ میں فوجی آپریشن کے اشارے نہیں ملے، جنگ بندی معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکہ رفاہ میں دوسرے آپشنز پر اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے۔ ترجمان متھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کے انتخابات میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ہمارا دنیا میں ہونے والے انتخابات میں کوئی تعلق ہے، امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملہ کے شواہد موجود ہیں، یہ ایک قانونی معاملہ جس کی تحقیقات جاری ہیں۔