روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کی سری لنکا آمد

   

کولمبو، 14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اپنے ایشیا کا دورہ شروع کرتے ہوئے منگل کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے ۔ اس دوران ان کا ہندوستان اور ازبکستان کا دورہ بھی زیر غور ہے ۔اطلاعات کے مطابق مسٹر لاؤروف اس دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راج پکشے ، وزیر اعظم مہندا راج پکشے اور وزیر خارجہ دنیش گناوردھنے سے ملاقات کریں گے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔روس کی وزارت خارجہ کے مطابق سری لنکا اور روس کے درمیان سیاسی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ حال میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی میٹنگ ہوئی تھی۔ وزارت کے مطابق روسی وزیر خارجہ ہندوستان اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گے ۔