روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک کی سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیاری

   

نئی دہلی: روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی اور ہر سال 300 ملین (30 کروڑ) خوراکوں کی پیداواری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑا ویکسین کا تخلیق کار ہے اور آر ڈی آئی ایف (رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ) کے اشتراک سے آئندہ ستمبر کے مہینے سے ویکسین تیار کرنے کا عمل شروع کرے گا۔اسپوتنک وی کی تیاری کے سلسلہ میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹیکنالوجی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دونوں شراکت دار یکجا ہو کر ملک میں سال بھر کے دوران 30 کروڑ اسپوتنک وی کی خوراکیں تیار کریں گے۔