روسی ہیکروں کی بھی ماسکو کے حریفوں کیخلاف سائبر جنگ

   

ماسکو : جہاں ایک طرف تقریبا دو ہفتوں سے روس اور یوکرین کی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے وہاں ’’انٹرنیٹ‘‘ کے میدان بھی خفیہ معرکہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے گوگل کمپنی نے منگل کے روز بتایا کہ انٹرنیٹ پر روسی ہیکروں کا گروپ یوکرین اور اس کے یورپی حلیفوں کے اہداف پر سائبر حملے کر رہے ہیں۔ مذکورہ ہیکر جاسوسی کی کارروائیوں کے حوالے سے انٹرنیٹ سیکورٹی ماہرین کے ہاں معروف ہیں۔گوگل کے مطابق روس کا مشہور در انداز یونٹ ’’فینسی بیئر‘‘ جو “ABT28” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس ن ے یوکرین کی میڈیا کمپنی اوکرینٹ کو جعلی ای میلز ارسال کیں۔ اس کا مقصد صارفین سے متعلق معلومات چوری کرنا ہے تا کہ روسی ہیکرز انٹرنیٹ پر لوگوں کے کھاتوں کو نشانہ بنا سکیں۔