روس۔یوکرین تنازعہ ، اسرائیل ثالثی کیلئے تیار : بینیٹ

   

بل ابیب : اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر کو یوکرین بحران پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔خبر کے مطابق ،نفتالی بینیٹ نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔ واضح رہے کہ یوکرین نے اسرائیل سے ماسکوکے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ویانا میں ایران نیوکلیئرمذاکرات میں پیشرفت بھی زیربحث آئی۔اس کے علاوہ اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ دورہ کیلئے جرمنی اور فرانس کی معاونت حاصل تھی جبکہ صدر پوتن سے ملاقات کے بعد اسرائیل وزیراعظم نے یوکرینی صدرکوفون کیا۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہر چیز منصوبے کے مطابق چل رہی ہے اور جو ملک یوکرین کی فضائی حدود کونوفلائی زون قراردیگا وہ تنازعہ میں شامل ہو جائیگا۔