عادل آباد میں منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی جوگورمنا کا خطاب
عادل آباد : ریاست میں تلنگانہ حکومت قائم ہونے سے قبل مینارٹیز طلباء اور طالبات کو تعلیمی میدان میں یکسر نظرانداز کردیا گیا تھا جبکہ ٹی آر ایس حکومت مینارٹیز طلبا اور طالبات کو تعلیمی میدان میں پروان چڑھانے کی غرض سے مینارٹیز کے 200 اسکولس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مفت معیاری تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جارہاہے، ان خیالات کا اظہار عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگورامنا نے مستقرعادل آباد کے مینارٹی پوسٹ میٹرک گرلز ہاسٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کیا جبکہ اس موقعہ پر جوگو فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت اسٹیڈی میٹریل طلباء اور طالبات میں فراہم کیا گیا ۔ مسٹر جوگو رامنا نے طلبا اور طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ملازمتوں کے لئے بے شمار مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کے بنا پر انھوں نے طلبہ سے بہتر تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ کسی بھی مذہب میں درس دیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کا تعاون کریں ، جس کے پیش نظر جوگو فاؤنڈیشن عادل آباد کے تمام مدارس میں طلباء اور طالبات کی سہولت کی خاطر مفت اسٹیڈی میٹریل فراہم کررہی ہے ۔ مسٹر جوگو رامنا نے جوگو فاؤنڈیشن کی کارکردگی کی ستائش کی۔ اس تقریب میں صدرنشین مجلس بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر ، نائب صدر مسٹر ظہیر رمضانی ، ریاستی قائد مسٹر یونس اکبانی ، مینارٹی ضلع صدر مسٹر محمد ظہورالدین ، سلیم پاشاہ ، مسٹر سید ساجدالدین ، اعجاز احمد ، اجئے کے علاوہ ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر شریمتی کرشنا وینی ، ایم اے کلیم ، محمد عابد علی ، عرفان ، عبدالحبیب کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔