رونالڈو کی 35 ویں سالگرہ

   

Ferty9 Clinic

لزبن۔5 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔کون جانتا تھا کہ 5 فروری 1985 کو ایک باورچی کے گھر پیدا ہونے والا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دے گا۔ 7 سال کی عمر سے ہی فٹ بال رونالڈوکا جنون بن گیا اور 2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی بلندی کو ہی اپنی منزل بنا گیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو رئیل میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دی۔انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، زندگی کی 35 ویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ہمت اور لگن میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی ہے۔