رونالڈو کی سعودی کرئیر کا کامیابی کے ساتھ آغاز

   

ریاض ۔پرتگال کے مشہور فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی فٹبال لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔ میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے النصرکی نمائندگی کی۔ ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کر سکے تاہم ان کی ٹیم نے 1-0 سے میچ جیتا۔اس میچ کے حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو نے خود بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پرکرسٹیانو رونالڈو نے میچ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلا مقابلہ اور پہلی کامیابی ۔