رونالڈو کی ٹیم النصر نے عرب کلب چمپئنزکپ جیت لیا

   

ریاض ۔ سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دی۔ فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولزکیے۔ رپورٹس کے مطابق النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چمپئنزکپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ میچ میں ٹکر ہونے کے باعث کرسٹیانو رونالڈو کو باہر بھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کے زخم کے حوالے سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ یاد رہیکہ اس ٹورنمنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔