میڈرڈ۔کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو کیگلیری نے دو گول سے ہرا دیا جس کے بعد رونالڈو کی گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں ماند پڑنے لگی ہیں۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گولڈن شو کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، رواں سیزن میں یوونٹس کی جانب سے 31 گول کرنے کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کوگولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں کم ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو کیگلیری نے2-0 سے شکست دی اور رونالڈو کو گول کرنے کی مہلت تک نہ دی، میچ کے دوران رونالڈو نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے کیگلری کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔ماہرین کے مطابق اس مرتبہ گولڈن شو کے حق دار بائرن میونخ کے روبرٹ لیونڈوسکی ہوسکتے ہیں۔
