میڈرڈ ۔اٹلی کے سابق کھلاڑی نے یووینٹس کے سوپراسٹارکرسٹیانو رونالڈوکو ایک کم علم کھلاڑی قرار دیا۔یووینٹس کے سابق کھلاڑی پاسکوئیل برونو نے رونالڈوکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرتگالی سوپراسٹارکوکھیلتے ہوئے دوسال گزرگئے لیکن انھیں اطالوی زبان نہیں آئی، انھیں اس دوران اطالوی زبان سیکھنی چاہیے تھی۔اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اطالوی زبان سیکھ کر وہ اپنے نئے گھرکی ٹیم میں باعزت طریقے سے کھیلتے۔ ابھی رونالڈو کو اپنے ہی ساتھیوں سے مخالفت کا سامنا ہے، وہ اٹلی کی عزت نہیں کرتے۔