رونالڈوکی بدولت جوئنٹس کی شاندار کامیابی

   

روم۔ دوسرے ہاف کے تین منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کے دوگول نے جوئنٹس کو لیزیوکو2-1 سے شکست دے کر سری اے خطاب کی جانب ایک اورقدم آگے بڑھالیا ہے ۔ رونالڈو نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ٹیم کو موجودہ سیزن میں تیسری مرتبہ لازیو کے خلاف شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔اب چار راؤنڈ کھیلنے باقی ہیں اور جوئنٹس نے دوسرا مقام حاصل کرنے والی انٹر میلان پر آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی جبکہ اٹلانٹا سے نو اور لیزیو سے11 پوائنٹس آگے ہے ۔