اسونسیون۔11مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینہو جعلی پاسپورٹ کے جرم میں بدستور پیراگوئے میں اپنے بھائی سمیت حراست میں ہیں جب کہ وکلا رہائی کیلیے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رونالڈینہو اپنے بھائی کے ساتھ گذشتہ جمعے کو ایرپورٹ پر ہی زیرحراست آگئے تھے۔ وکلا کے حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ جلد سے جلد سماعت کی کوشش ہو رہی ہے،دونوں کی فوری ضمانت اور وطن واپسی کیلیے درخواست کریں گے۔ وکلا رونالڈینہو کی حراست کو غیر اخلاقی اور غیرقانونی قرار دیا۔