لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جیو روٹ نے لارڈز ٹسٹ میں ہندوستان کے خلاف ہوئی شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹسٹ کے دوران حکمت عملی میں ان سے فاش غلطیاں ہوئی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محمد سمیع اور جسپریت بمرہ کو انھوں نے کم تر سمجھا لیکن لوور آرڈر نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی ۔ لارڈز ٹسٹ کے پانچویں دن انگلش ٹیم بہتر موقف میں تھی لیکن سمیع اور بمرہ نے نویں وکٹ کیلئے ناقابل تسخیر 89 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور مقابلے کا نقشہ بدل دیا ۔ اس دوران محمد سمیع نے ناٹ آؤٹ 56 اور بمرہ نے ناٹ آؤٹ 34 رنز اسکور کئے ۔ انگلینڈ کو کامیابی کے لئے لیکن وہ 120 پر ہی ڈھیر ہوگیا